انڈس گزٹ رپورٹ
کراچی : وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید ڈی ایس پی علی رضا کے لئےہلال شجاعت اورقائد اعظم پولیس میڈل کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی شہید ڈی ایس پی علی رضا کی رہائش گاہ پہنچے اور سوگوارخاندان سے ملاقات کی۔
وزیرداخلہ نے شہید ڈی ایس پی کے بہنوئی اور دیگر اہل خانہ کو دلاسہ دیا اور تعزیت کی اور شہید ڈی ایس پی کیلئے ہلال شجاعت اورقائد اعظم پولیس میڈل کا اعلان کردیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ وہ انتہائی بہادر پولیس افسر تھے،قوم کو ایسے جرات مند افسران پر ناز ہے، شہید چوہدری اسلم کے بعد شہید ڈی ایس پی نے کراچی میں دہشت گردوں کی کمر توڑی۔
وزیر داخلہ نے شہید ڈی ایس پی کی شہادت پر اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔