رپورٹ :عمران خان

اسلام آباد:ایف آئی اے سے سائبر کرائم ونگ کو علیحدہ کر کے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کا گزٹ جاری ہونے کے بعد سائبر کرائم ونگ میں اہم عہدوں پر تبادلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔
ڈائر یکٹر سائبر کرائم ونگ ساو¿تھ ڈاکٹر فاروق اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ شہزاد حیدر کو ڈائر جنرل ایف آئی اے ہیڈکوارٹر تبادلہ کردیا گیا ۔زرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید اہم عہدوں پر تعینات افسران کا تبادلہ متوقع ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ نئی سائبر کرائمز تحقیقاتی ایجنسی قائم کردی گئی ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اس لئے اس ایجنسی کے اپنے ڈائریکٹر جنرل کی باقاعدہ تعیناتی تک ٹرانسفر پوسٹنگ سمیت دیگر امور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ہی سیکھیں گے۔
ذرائع کے بقول سینیئر افسر وقار احمد ممکنہ طور پر ان چند افسران میں شامل ہیں جوکہ اس ایجنسی کے نئے ڈی جی کے طور پر زیر غور ہیں۔ جو کہ ماضی میں ڈی جی ایف آئی اے کے ماتحت ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ بھی رہ چکے ہیں اور سائبر کرائمز ونگ کے معاملات کا اچھا خاصہ تجربہ بھی رکھتے ہیں ۔
یہ تعیناتی آئندہ دو ماہ میں ہونے کا امکان ہے ۔جس کے بعد نئی ایجنسی کے معاملات بقاعدہ طور پر نئے ڈی جی نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن کی عمارت میں موجود دفتر میں بیٹھ کر چلائیں گے اور ڈی جی ایف آئی اے کا کام سائبر کرائمز تحقیقاتی ایجنسی سے ختم ہوجائے گا۔