ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے کسٹمز ونگ کے اعلیٰ عہدو ں پر بڑی تبدیلیاں کردی گئیں۔

مکرم جاہ انصاری جو کہ ممبر کسٹمز آپریشن پر خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

کسٹمز سروس کی سینئر افسر زیبا حئی اظہر کو نئے ممبر کسٹمز آپریشن کے طور پر تعینات کرکے انہیں چارج دے دیا گیا ہے ۔اس سے قبل وہ ممبر کسٹمز لیگل کے طور پر ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں کام کر رہی تھیں ۔

سابق ممبر کسٹمز آپریشن مکرم جاہ انصاری کو زیبا حئی اظہر کی جگہ ممبر کسٹمز لیگل تعینات کردیا گیا ہے۔