انڈس گزٹ
پشاور:ایف آئی اے جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل پشاور سعد اللہ خان کی ہدایت پر جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث نادرا افسران سمیت 5 ملزمان گرفتار کرلیا ۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں اکرام اللہ، فرید خان، عبدالرزاق، اسد اللہ اور نثار محمود شامل۔ملزم اکرام اللہ اور فرید خان نادرا افس چترال میں بطور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سپریٹنڈنٹ تعینات تھے۔
ایس ایچ او اینٹی کرپشن سرکل عرفان اللہ کے مطابق ملزم عبدالرزاق نادرا آفس ملتان میں بطور سینئرایگزیکٹیو تعینات تھا۔ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے مجموعی طور پر 59 سے زائد جعلی شناختی کارڈ بنائے۔ملزمان کے خلاف 2 مختلف مقدمات درج تھے۔
ملزمان سے گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔