انڈس گزٹ
کراچی: کسٹمز انفورسمنٹ اے ایس او ٹیم نے کوئٹہ سے کراچی آنے والی انٹر سٹی بس سے موچکو چوکی کے قریب کروڑوں روپے مالیت کے آٹو پارٹس،الیکٹرانک سامان اور کھانے پینے کی اشیاءکی بھاری مقدار ضبط کرلی ۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کلکٹریٹ کے حکام کو اطلاع ملی ہے بلوچستان سے کراچی آنے والی انٹر سٹی بس سروس کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان اسمگل کی جانے کی کوشش کی جا رہے ہے ۔
مذکورہ اطلاع پر کسٹمز انفورسمنٹ کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم تشکیل دی گئی ۔اے ایس او کی ٹیم کی جانب سے سادہ لباس اہلکاروں کے ذریعے کسٹم چوکی پر تعیناتی کے دوران بسوں کی چیکنگ کا عمل سخت کیا اور اسی دوران کوئٹہ سے آنے والیبس رجسٹریشن نمبر JU0009 کو رکنے کا اشارہ کیا گیا ۔
تاہم ڈرائیور نے بس کو روکنے کے بجائے بس کی رفتار تیز کر کے بھاگنے کی کوشش کی تو موچکو چیک پوسٹ پر تعینات موبائل اسکواڈ نے بس کا پیچھا کر کے بس کو کچھ فاصلہ پر روک لیا ۔جبکہ رائیور اس بس کے عقب میں آنے والی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگیا ۔
کسٹم کے عملے نے بس کو اپنی تحویل میں لے کر موچکو چیک پوسٹ پر لے جا کر تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی جس کے نتیجہ میں بس میں بنائے گئے خصوصی خفیہ خانہ ظاہر ھوئے ان خفیہ خانوں اور بس سے بھاری مالیت کی مختلف اسمگل شدہ اشیاءبشمول موٹر کار پلگس29200،موٹر سائکل کاربیریٹر موٹر سائیکل چین 60 کارٹن،مختلف سائز اور برانڈ کے 150 ٹائر،مختلف برانڈ اور مختلف سائز کے684 جوڑے جوگرز شوز،الیکٹرک ٹوسٹر 264 پیس،بھارتی نسوار کے 14800 پاوچ،ایرانی چائے پتی 2050 کلو گرام، امریکن بادام 360 کلو گرام، پلاسٹک کے کھلونے120 کلو گرام،چاکلیٹ 64 کلو گرام،غیر ملکی لیڈر کپڑا 1800 کلو گرام بر آمد ہوئے۔
کارروائی میں ضبط کئے جانے والے سامان اور گاڑی کو تحویل میں لے کر ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔