روالپنڈی : ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے شہریوں سے موبائل فون پر مالی فراڈ کرنے والے 8ملزمان گرفتار کر لئے ۔ پنجاب کے علاقے لیہ سے مختلف چھاپوں میں گرفتار ملزمان سے ابتدائی تفتیش میں ملزمان کے 24بینک اکاﺅنٹس کا سراغ لگا لیا گیا ۔
ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر روالپنڈی کے انسپکٹر بدر شہزاد کی اپنی ٹیم کے ساتھ کی جانے والی کارروائی میں مالی فراڈ میں ملوث 8 ملزمان شہباز قلندر، محمد یونس، خالد، ولید خالد، محمد، وحید، حسن جوئیہ اور عبدالکشہ کو گرفتار کیا گیا ۔شامل۔ملزمان کو لیہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
ایف ٓئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان بینک کے نمائندے بن کے سادہ شہریوں کو کال کرتے تھے۔ملزمان نے مختلف شہریوں کو کالز کر کے بینک اکاونٹس کا ڈیٹا حاصل کیا۔ملزمان نے دہوکہ دہی سے شہریوں کے بینک اکاونٹس سے بھاری رقوم ٹرانسفر کیں۔
تفتیش میں مزید معلوم ہوا ہے کہ ملزمان ویزے کے اجرائکے نام پر بھی فراڈ کرنے میں ملوث تھے۔ملزمان نے مختلف شہریوں سے 25 لاکھ روپے سے زائد کے فراڈ کئے۔فراڈ سے حاصل کردہ رقوم 24 مختلف اکاونٹس میں ٹرانسفر کی گئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ خرج کرکے مزید تفتیش شرو ع کردی گئی۔