انڈس گزٹ رپورٹ
لاہور: برطانیہ میں فسادات سے مبینہ تعلق کے شبہہ میں ڈیفنس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لاہور پولیس نے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے جسے اب مزید تفتیش کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق لاہور ڈیفنس سے پولیس نے برطانیہ کے ساو¿تھ پورٹ میں تین کمسن لڑکیوں پر چاقو حملے کے بعد بڑے پیمانے پر پرتشدد ہنگامے کا باعث بننے والے مبینہ ملزم فرحان آصف کو گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ ہفتے چاقو حملے کے بعد بڑے پیمانے پر پرتشدد ہنگامے کو ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ان دعوو¿ں کی تحقیقات کررہے تھے کہ حملوں سے متعلق غلط معلومات ایک ایسی ویب سائٹ سے شروع ہوئی جس کا تعلق پاکستان سے ہے۔

اب اس حوالے سے سامنے آنے والی نئی پیش رفت میں ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ پولیس نے ڈیفنس سے فرحان آصف کوحراست میں لے لیا، فرحان آصف کو مزید تفتیش کےلئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔