انڈس گزٹ رپورٹ
اسلام آباد: ایف آئی اے نے غیر قانونی اراضی الاٹمنٹ کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے پر سابق سی ڈی افسر کوساتھی گرفتار کر لیا ۔سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے افنان عالم نے 624کنال سے زائد قیمتی اراضی مختلف پلاٹوں کی صورت میں غیر متعلقہ افراد کو الاٹ کرکے سی ڈی اے ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن اینڈ کرائم سرکل اسلام آباد نے تحقیقات میں شواہد سامنے آنے پر اسلام آباد کے مختلف موضع میں ایکوائر کی گئی 624 کنال اور 8 مرلہ اراضی کی جعلی رپورٹیں بنانے کے اسکینڈل میں مقدمہ درج کر کے سی ڈی اے کے سابقہ ممبر اسٹیٹ کو ڈیلرجبار سمیت گرفتار کر لیا ۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم افنان عالم سی ڈی میں بطور ممبر اسٹیٹ تعینات رہا ہے۔ ملزم نے کرپشن کرتے ہوئے غیر مستحق افراد کو سیکٹر I-15 اسلام آباد میں 62 پلاٹ الاٹ کئے۔ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے مجموعی طور پر 1 ارب کا نقصان پہنچایا۔
ایف آئی اے کے مطابق اس سے قبل ملزم کے خلاف کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد میں بھی مقدمہ درج تھا۔ملزم افنان عالم نے کرپشن کرتے ہوئے اپنے اور اہلیہ کے نام پر غیر قانونی اثاثے بنائے۔ملزم نے کرپشن سے حاصل کردہ بھاری رقوم سے سیکٹر C14 میں پراپرٹیز بنائی۔کارروائی میں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔