ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف نے کراچی ائرپورٹ سے مالاکنڈ پولیس کو مطلوب ملزم گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم عبدالغفار متحدہ عرب امارت سے پاکستان پہنچا تھا۔

ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سنہ کوٹ میں مقدمہ تھا۔

ملزم عبدالغفار قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف سال 2017 میں مقدمہ درج ہوا تھا

گرفتار ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن کراچی ائر پورٹ کی جانب سے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا.