انڈس گزٹ رپورٹ
کراچی: اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے بدنام زمانہ اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم حسنین نور ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا۔ ملزم سال 2021 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو مطلوب تھا۔
ملزم کو کینٹ اسٹیشن کراچی کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے متعدد شہریوں کو سائپرس کے جعلی اسٹڈی ویزے دئیے۔
ملزم بیرون ملک یونیورسٹیوں کے جعلی لیٹرز بنانے میں بھی ملوث تھا۔ ملزم نے متاثرین سے 19 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔
متاثرہ 3 شہریوں کو جعلی ویزوں کی بنیاد پر سال 2021 میں آف لوڈ کیا گیا تھا۔ ملزم پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا۔
ملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔