ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کیسوں میں ملوث 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق انسداد انسانی سمگلنگ لاہور کی کارروائیوں میں ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کی ہدایت اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے۔
اس آپریشن کے دوران منگل کے روز اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے 3 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان نے شہریوں کو بیرون ممالک بھجوانے کے لئے لاکھوں روپے بٹورے۔
گرفتار ملزمان میں مزمل خان، رانا محمد الیاس اور مقصود علی شامل۔ملزمان پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگئے تھے۔ملزمان کو لاھور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان گزشتہ 5 سالوں سے مطلوب تھے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔