انڈس گزٹ رپورٹ
کراچی: ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی نے مرکزی بولٹن مارکیٹ کے گودام پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ اسمگلر کے گودام سے کروڑوں روپے کی سگریٹ برآمد کر کے قانونی کارروائی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس مسٹر فیض چدھڑ کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے اسمگل شدہ سگریٹ کے خلاف ایک اور کارروائی کی۔
ڈی جی آفس کی ان معلومات پر مبنی یہ آپریشن آج بولٹن مارکیٹ میں صبح 3 بجے شروع ہوا اور تاحال جاری ہے۔
اس کارروائی میں برآمد ہونے والے اسمگل شدہ سگریٹ کی تخمینہ مالیت تقریباً 100 ملین یعنی 10 کروڑ روپے ہے۔