کسٹمز حکام نے اسلام آباد ائیر پورٹ سے6کروڑ روپے مالیت کی موبائل فونز کی بڑی کھیپ پکڑلی۔

کسٹمز حکام نے اسلام آباد میں گرفتار ہونے والے دونوں کھیپی ملزمان سے پشاور ایئر پورٹ پر تعینات ان کسٹمز اہلکاروں کے حوالے سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے جن سے سیٹنگ بنا کر ملزمان قیمتی ترین موبائل فونز کی بھاری کھیپ لا رہے تھے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے6کروڑ مالیت کے قیمتی موبائل فونز برآمد کرلئے اور 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کسٹمز حکام کے مطابق دبئی سے پشاورجانیوالا کھیپیے پرواز خراب ہونے پر اسلام آباد میں دھر لئے گئے۔کسٹمزحکام نے کہا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قیمتی موبائل کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

حکام کا کہنا تھا کہ کسٹمز حکام نے اسلام آباد ائیرپورٹ سے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 6 کروڑ مالیت کےموبائل برآمد کرلیا۔
پی آئی اے کی دبئی سےپشاورجانیوالی فلائٹ216خرابی موسم کی وجہ سے اسلام آباد میں اترگئی۔ کسٹمز حکام کی جانب سے مشکوک مسافروں کی تلاشی کے دوران کوہاٹ کے محمد عباس سے139 قیمتی موبائل فونز برآمد کئے گئے۔ دوسرے مسافر سے111قیمتی فون برآمد ہوئے۔