رپورٹ : عمران خان
کراچی: کسٹمز کورٹ نے کسٹمز کے تفتیشی افسر کو ٹیکس فراڈ اور اسمگلنگ کیس میں ملزم عثمان شاہد کی 24قیمتی جائیدادیں منجمد کرنے کی اجازت دے دی

ملزم نے اپنے انکم ٹیکس گوشواروں میں اپنی سالانہ آمدنی 7لاکھ روپے ظاہر کر رکھی تھی جس سے شہر کے پوش علاقوں میں قیمتی گھر اور جائیدادیں بنانا ممکن نہیں تھا ۔دوسری جانب اسی کیس میں کسٹمز کیس میں تفتیشی افسران کی جانب سے ملزم عثمان شاہد کے حوالے سے 1ارب 65کروڑ روپے کی مشکوک ترسیلات زر کے شواہد حاصل کئے ۔

عدالت کو بتایا گیا کہ یہ اثاثے اور جائیدادیں اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے ذریعے حاصل کئے گئے کالے دھن کی منی لانڈرنگ سے بنائی گئیں ۔