ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کوئٹہ کی بڑی کاروائی میں جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
ایف آئی اے کے مطابق ملزم احسان اللہ نے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصویر شئیر کیں۔
ملزم کو لورالائی سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے قابل اعتراض مواد کی آڑ سے شکایت کنندہ سے پیسے بھی وصول کئے۔ ملزم گزشتہ کئ ماہ سے شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔
ملزم کے قبضے سے موبائل، سمز اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کے موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جس کے بعد مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔