رپورٹ: عمران خان
کراچی: وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار نے پاکستان میرین اکیڈمی کا دورا کیا اور کمانڈنٹ پی ایم اے سے بریفنگ لی۔
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار نے اس موقع پر اکیڈمی کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار کو کمانڈنٹ پی ایم اے نے آگاہ کیا کہ یہ اکیڈمی ٹرینڈ میرین پروفیشنلز فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اکیڈمی کی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔
وفاقی وزیر بحری محمد جنید انوار کو کمانڈنٹ پی ایم اے نے درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار نے مسائل کو جلد حل کرنے کے حوالے سے وزات کی جانب سے ہر مکن سپورٹ کے حصول کا وعدہ کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر بحری محمد جنید انوار نے اعلان کیا کہ جلد ہی پاکستان میرین اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجا دیا جائے گا۔
بعد ازاں وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو پورٹ قاسم اتھارٹی انکوائری سے متعلق بریف کیا۔