ایف آئی اے نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول پاکستان نے پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کردیا۔
ایف آئی اے نے ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے سیالکوٹ ایئرپورٹ منتقل کر دیا۔ واضح رہے کہ ملزم محمد آصف کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
ترجمان ایف ا?ئی اے کے مطابق ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول عمان کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، این سی بی انٹرپول پاکستان نے رواں سال 43 ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کیا۔