ایف آئی اے کی کارروائی میں پی ٹی آئی رہنما افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار ہوگئے۔ ایف آئی اے کے مطابق عبدالباسط چوہدری افغانستان کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔
اطلاعات کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ پر ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنماءعبدالباسط چوہدری کو افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق تحریک انصاف راولپنڈی کے رہنماءچوہدری عبدالباسط کو طورخم سرحدی گزگرگاہ کے راستے افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالباسط راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری امجد محمود کے بیٹے ہیں جن کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل تھا۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے یورپ کے لیے سفری دستاویزات بنائے تھے جس کے ذریعے اس نے افغانستان سے یورپ منتقل ہونا تھا۔
ایف آئی اے نے ملزم عبدالباسط چوہدری کو ضروری کارروائی کے بعد راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔