انڈس گزٹ رپورٹ
کراچی:ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ سے جعلی ویزوں پر سفر کرنے والے 3 مسافروں کو حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے 2 مسافر محمد اور سلیم سعودی عرب سے ایمرجنسی پاسپورٹ پر کراچی آئے۔
امیگریشن کلیئرنس کے دوران اسٹاف نے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی تو ایمرجنسی پاسپورٹ پر موجود مہریں مشکوک پائی گئیں۔
دستاویز کی اس،جعلسازی پر مزید تفتیش کے لئے دونوں مسافروں کو حراست میں لے کر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا۔
دوسری کارروائی میں کراچی سے برطانیہ جانے والے مسافر نعمان سدھیر کی دستاویزات مشکوک ہونے پر مسافر کو ایف آئی اے امیگریشن کاونٹر کے اسٹاف نے جنرل چیکنگ کے لئے بھیج دیا۔
جنرل چیکنگ کے دوران مسافر نعمان کے پاسپورٹ پر لگا ہوا برطانوی ویزا اسٹیکر جعلی پایا گیا۔ جس پر اسے حراست میں لے کر مزید کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا۔