انڈس گزٹ رپورٹ
لاہور:ایف آئی اے لاہور نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت صابر حمید عرف صابر مٹھو کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ان کے ملکی اور غیر ملکی اکاﺅنٹ میں ہونے والی اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز کے ساتھ بیرون ملک موجود کاروبار ،اثاثوں اور غیر ملکی دوروں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور کی جانب سے سابق آرمی چیف قمر باجوہ کے قریبی رشتے دار صابر حمید المشہور مٹھو کے خلاف انکوائری کا آغاز کر تے ہوئے23 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ایف آئی اے مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ صابر مٹھو کے 14 پاکستانی اور 5 غیر ملکی اکاونٹس میں 5 ارب 34 کروڑ کی ٹرانزیکشن ہوئیں۔صابر مٹھو کے اکاﺅنٹس میں 5 ارب 34 کروڑ کی مشکوک ٹرانزیکشنز، اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے صابر حمید عرف صابر مٹھو کو طلب کیا گیا ۔
موصول ہونے والے مراسلے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سمدھی صابر حمید خان عرف میاں مٹھو کو اکاونئنس میں مشکوک اور بڑے پیمانے پر ہونے والی ٹرانزکشن پر طلب کرلیا ۔جبکہ صابر حمید کو 23 اکتوبر کو 11بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے کے مطابق صابر حمید کے 19 اکاونٹس کا انکشاف ہوا جس میں سے 14 پاکستانی اور 5 فارن اکاونٹس شامل ہیں ۔ صابر حمید کے 19 اکاونٹس میں5ارب 14کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی تھی۔
ایف ٓئی اے نے متعلقہ بینک اکاونٹس سمیت بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ طلب بھی کر لیا ۔ایف آئی اے مراسلے میں صابر حمید خان کو ذاتی ،اہلیہ اور بچون کے نام پر پاکستان اور پاکستان سے باہر خریدی گئی غیر ملکی کرنسی کا ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی۔خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بیرون ملک آف شور کمپنیوں کا بھی ریکارڈ فراہم کیا جائے ۔