انڈ س گزٹ رپورٹ
کراچی: پانی مافیا کے خلاف شہر میں پاکستان رینجرز سندھ ،پولیس اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مشترکہ آپریشن کے درمیان ہیMSBکے سہیل برادرز کے بااثر نیٹ ورک نے بڑے پیمانے پر مختلف علاقوں میں منی ہائیڈ رنٹ کا کاروبار چلانا شروع کردیا۔جس سے پانی مافیا کے خلاف کی جانے والی حالیہ کارروائیوں پر سوالیہ نشان اٹھ گئے ہیں اور واٹر اینڈ سیوریج کاپوریشن کی جانب سے اس کاروبار کو قانونی اور غیر قانونی قرار دینے کے حوالے سے بھی ابہام پیدا ہوگیا ہے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس وقت پورے شہر میں پاکستان رینجرز کی ٹیموں نے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ساتھ مل کر پانی مافیا کا نیٹ ورک توڑنے اور شہریوں کوریلیف دینے کے لئے مسلسل بنیادوں پر شفاف اور بلاامتیازکریک ڈاﺅن شروع کر رکھا ہے۔جس میں اب تک درجنوں پانی کی لائنوں سے چوری کرنے والے غیر قانونی ہائیڈرنٹ ، چھوٹی ٹینکیاں گلی محلو ں میں سپلائی کرنے والے منی ہائیڈرنٹ ٹینک مالکان کا کام بند کرکے درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان کی درجنوں موٹریں ،گاڑیاں ضبط کرکے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے ہیں ۔تاہم یہی کام کرنے والے نیٹ ورک کے سربراہ کا دعویٰ ہے کہ انہیں قانونی طور پر کام جاری رکھنے کا اجازت نامہ مل گیا ہے۔
معتبر ذرائع کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود میں مہران ٹا?ن میں پانی چوری مافیا کے سرگرم گروپ کے سرغنہ MSBکے سہیل برادرز کے کارندے کھلے عام غیر قانونی پانی سپلائی کا دھندہ چلا رہے ہیں۔
پورے مہران ٹاﺅن کی مختلف سڑکوں اور گلیوں سے واٹر ٹینکر گزر کرکے سہیل برادرز کے پانی کے ٹینک تک جاتے ہیں۔جہاں سے بعد ازاں مذکورہ پانی اطراف کے علاقوں بشمول ڈیفنس ،کلفٹن،کورنگی صنعتی ایریا ،قیوم آباد ،محمو د آباد اور ڈیفنس ویو کے علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ بلوچ کا لونی تھانے کی حدود میں جونیجو ٹاﺅن کے علاقے میں بھی پانی چوری مافیا کے سرگرم گروپ کے سرغنہ MSBکے سہیل برادرز کے سرغنہ باقاعدہ لوہے کے نلکے لگا کر غیر قانونی پانی کی سپلائی چلا رہے ہیں۔یہاں سے صبح اور رات کے اوقات میں درجنوں گاڑیاںپانی لے کر اطراف کے علاقوں میں سپلائی کر رہی ہیں۔
اہم ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستان رینجررز سندھ کی جانب سے اپنی انٹیلی جنس انفارمیشن کی بنیاد پر پانی مافیا کے خلاف شہر بھر میں بلا امتیاز اور شفاف تابڑ توڑ کارروائیاں شروع کی گئیں۔جن جو نیجو ٹا?ن ،مہران ٹاﺅن ،کورنگی ،ابراہی حیدری ،ملیر ،لانڈھی ،قیوم آباد ،منگھو پیر ،بلدیہ ٹاﺅن ،اورنگی ٹاﺅن سمیت دیگر علاقوں میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ مافیا اور ٹینکر مافیا کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا۔ان کارروائیوں میں درجنوں غیر قانونی ہائیڈرنٹ اور ٹینکرز قبضے میں لے کر درجنوں افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں وااٹر بورڈ کارپوریشن کے افسران کی مدعیت میں مقدمات درج کئے گئے۔
ذرائع کے بقول اس وقت شہر بھر میں سارے واٹر مافیا کے کام بند ہوگئے ہیں۔تاہم بعض بااثر گروپوں نے اپنا دھندہ اس کے باجود جاری رکھا ہوا ہے جس میں سہیل برادرز گروپ سر فہرست ہے جنہوں نے اپنا دھندہ کم کرنے کے بجائے جونیجو ٹا?ن سے بڑھا کر مہران ٹاﺅن تک پھیلا دیا ہے۔
ذرائع کے بقول اس کے لئے واٹر کارپریشن کے ملوث افسران کی سرپرستی کے علاوہ بلوچ کالونی تھانے اور کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی کالی بھیڑوں بھاری قم پر معاملات طے کئے گئے ہیں۔جبکہ یہ جواز پیش کیا جا رہا ہے کہ پانی کے کام کے لئے عدالت سے اجازت لی گئی ہے۔حالانکہ یہی کام کرنے والے دیگر افراد کے نکلے ،پانی کی موٹرین ،ٹینکر تک قانون نافذ کرنے والے اٹھا کر لے گئے ہیں اور ان کے افراد بھی جیلیں بھگت رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ اجازت ایک شخص کو مل سکتی ہے تو دیگر افراد کے خلاف کارروائیاں کس قانون کے تحت کی جا رہی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ صرف ایک ظاہری جواز گڑھا جا رہا ہے جس میں حقیقت شامل نہیں ہے۔اسی طرح سے بعض علاقوں میں من پسند اور زیادہ رشوت دینے والوں کو پانی کا غیر قانونی کام چلانے کی اجازت بھی مل گئی ہے جس پر متعلقہ اداروں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔