انڈس گزٹ رپورٹ
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی سے بھارتی فضائیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی اور بھارت کے لڑاکا طیارے نے اپنی ہی آبادی پر بم گرا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ساوتھ ایشیا انڈیکس نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ نے ’غلطی سے‘ مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع میں ایک شہری علاقے پر بم گرادیا۔

مزید بتایا کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے ساتھکشیدگی کے بعد بھارتی فضائیہ ہائی الرٹ ہے۔

دوسری جانب بھارتی فضائیہ نے ایکس پر بتایا کہ آج شیو پوری کے قریب ہونے والے نقصان پر افسوس ہے، واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

دریں اثنا، ذرائع کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شیوپوری میں پیش آیا، بم گرنے سے آبادی اور املاک کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ متعدد مکانات تباہ اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔