انڈس گزٹ رپورٹ
کراچی: جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کسٹمز نے پاکستان سے ملائشیاءکے لئے منشیات کی بھاری کھیپ کی اسمگلنگ کا ناکام بنادیا ۔
کسٹمز حکام کے مطابق پکڑی جانے والی اعلیٰ معیارکی دوکلوگرام جیسے ایک مسافر کے سوٹ کیس کے خفیہ خانوں میں بڑی چالاکی سے چھپایا گیا تھا۔مسافرکو اس وقت روک لیا گیا جب یہ پیکس باٹک ایئر کی پرواز نمبراوڈی 136 کے ذریعے ملائیشیا کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔
ذرائع نے بتایاکہ خفیہ اطلاع پر کی جانے والی نگرانی کے دوران ملائیشیاجانے والے ایک مسافرکوروک کراس کے سامان کی تلاشی لی توانکشاف ہواکہ اس نے اپنے سوٹ کیس میںخفیہ خانے بنائے ہوئے تھے۔ جس سے دوکلوگرام ہیروئن برآمدہوئی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔
کسٹمز کے مطابق ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔ جبکہ ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے تاکہ منشیات کی اسمگلنگ میںملوث وسیع نیٹ ورک کو بے نقاب کیاجاسکے