انڈس گزٹ
اسلام آباد : ملکی اہم شخصیات کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے اسٹاپ لسٹ میں اضافہ ہو گیا ۔اسٹاپ لسٹ میں شامل ناموں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور اسٹاپ لسٹ میں اعلی ترین عہدوں پر فائز شخصیات کے بجائے ان کے ساتھ تعینات سہولت کار اور شریک کار افراد کے نام شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسٹاپ لسٹ میں سابق وزیر اعلی سندھ اور سابق وزیر خارجہ کے قریبی ساتھیوں اور افسران کے نام شامل ہیں۔
اسٹاپ لسٹ میں حکومتوں میں شامل سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران شامل ہیں۔جن میں تاجر، بلڈر اور صنعتکاروں کے نام شامل ہیں۔ مالی بدعنوانی، ٹیکس چوری، حوالہ ہنڈی کرنسی کے کاروباری میں شامل شخصیات کا نام بھی شامل ہیں ۔
ذرائع کے مطابق اب اسٹاپ لسٹ میں کرنسی، چینی اور پٹرولیم کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کا نام بھی شامل کر لئے گئے ہیں ۔جبکہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ کرنے والی شخصیات کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کر لئے گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر امیگریشن عملے کو اسٹاپ لسٹ میں شامل افراد کو سختی سے روکنے کی ہدایت ہے۔
آئی بی ایم سسٹم میں موجود اسٹاپ لسٹ کے علاوہ ہر بین الاقوامی پروازوں کے لئے ملکی اداروں کی جانب سے کچھ نام فوری اطلاعات کی روشنی میں براہ راست بھی دیئے جاتے ہیں۔