ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کے تحت انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں کے دورا ن ضبط کئے جانے والی 80کروڑ روپے مالیت سے زائد ممنوعہ اور زائد المعیاد اشیاءکو تلف کرنے کے لئے نذر آتش کردیا گیا ۔
اس موقع پر ہونے والی تقریب میں ڈائریکٹر انٹیلی جنس کراچی انجینئر حبیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایس او انعام اللہ وزیر سمیت دیگر کسٹمز حکام اور اہلکاروں نے شرکت کی۔
تلف کئے جانے والے سامان میں 70کروڑ روپے سے زائد اسمگل شدہ چھالیہ ،2کروڑ 20لاکھ روپے مالیت کے سیگریٹ ،90لاکھ روپے مالیت کا خوردنی تیل،70لاکھ روپے مالیت سے زائد کا رانی جوس ،2کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کھانے پینے کے کنفیکشنری آئٹم،6کروڑ روپے سے زائد مالیت کا انڈین گٹکا ،اور 1کروڑ روپے مالیت کا دیگر متفرق سامان شامل ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کے تحت گزشتہ روز تلف کئے جانے والا سامان مالی سال 2021-22 اور مالی سال 2022-23 کے دوران ضبط کیا تھا۔سامان کی تلفی کی نگرانی جوڈیشل مجسٹریٹ-1، گڈاپ ٹاو¿ن نے کی۔ تقریب میں محکمہ پلانٹ پروٹیکشن، انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، سندھ پولیس، پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے نمائندے اور مختلف کلکٹریٹس کے حکام نے شرکت کی۔