رپورٹ: عمران خان
کراچی: پورٹ قاسم ایکسپورٹ کلکٹریٹ پر کئی برسوں سے اہم امور انجام دینے والے پرائیویٹ شخص لپو اشرف حسین کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد اس کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اعلی افسران پر مشتمل 6 رکنی ٹیم قائم کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس ٹیم کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ لپو اشرف حسین کی مشکلات دور کی جائیں اور اس کے کام میں رکاوٹ پیدا کرنے والے عناصر کا سراغ لگایا جائے۔ جب تک لپو اشرف حسین کمپیوٹر آئی ڈی سمیت گھر لے جائے اور وہاں سے کام کرتا رہے۔

واضح رہے کہ لپو اشرف حسین کئی برسوں سے برآمد کنندگان اور ان کے ایجنٹوں سے مکس سامان کے کنٹینر اور خاص طور پر چاول کی کلیئرنس پر فی جی ڈی لاکھوں روپے وصول کرتا رہا ہے۔ صرف چاول کی جی ڈیز کی مد میں 25 سے 30 لاکھ ماہانہ وصولی ہوتی ہے۔

اس وقت کلکٹریٹ کے متعلقہ افسران کے لئے اشرف حسین انتہائی کارآمد شخص ہے جس کے دو بینک اکاؤنٹ اور ایک جیز کیش اکاؤنٹ بھی سامنے آئے ہیں۔ اکاؤنٹس کے ذریعے ای پی زیڈ اے اور دیگر برآمد کنندگان کے ایجنٹوں سے رقوم وصول کی جاتی رہی ہیں۔