انڈس گزٹ
کوئٹہ: پبلک ریلیشنز افیسر پاکستان کسٹمز بلوچستان ڈاکٹر عطا محمد بڑیچ کو سپرنٹنڈنٹ اف کسٹمز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اسلام آباد سے باقاعدہ ایک اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔جس میں ڈاکٹر عطا محمد بڑیچ کی سپرنٹنڈنٹ آف کسٹمزکے عہدے پر ترقی کو نوٹی فائیڈ کردیا گیا۔
ڈاکٹر عطا محمد بڑیچ عرصہ دراز سے پبک ریلیشنز کے شعبے سے وابستہ رہے اور انھوں نے میڈیا کے ذریعے پاکستان کسٹمز کوئٹہ کے امیج کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور پہلی مرتبہ محکمہ کسٹم کے مثبت صورت کو عوام میں اجاگر کیا۔وہ ہر سال کسٹم ڈے کی مناسبت سے ملک کے نامور نیوز پیپر میں اسپیشل ضمیمہ بھی شائع کراتے ہیں۔
ان کی محنت سے میڈیا کے ذریعہ کسٹم کے مختلف شعبے عوام الناس اور کاروباری حضرات میں متعارف کرائے گئے۔ پڑوسی ممالک سے مختلف قسم کے کاروباری اجلاسوں کی بین الاقوامی میڈیا کوریج بھی انہی کی مرہون منت رہی ہے ۔جس کے لئے کسٹمز کے اعلی افسران نے ہمیشہ ڈاکٹر عطا محمد بڑیچ کا ساتھ دیا۔
ڈاکٹر عطا محمد بڑیچ کی انہی خدمات کو سراہتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے انہیں سپرنٹنڈنٹ کسٹمز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔