انڈس گزٹ
سکھر:ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس سکھرنے وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں سندھ سے بلوچستان اسمگل کی جانے والی چینی سمیت دیگراشیاءکی چینی روک تھام کرتے ہوئے سندھ سے بلوچستان اسمگل کی جانے والی 80ٹن چینی کے 1600تھیلے ضبط کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سکھرانٹیلی جنس کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے صوبے کو جانے والی مختلف شاہراہوں پر آنے والی گاڑیوں کی نگرانی بڑھا دی۔ جس کے نتیجے میں دو ٹرکوں کو روک کراس کی تلاشی لی گئی تودونوں ٹرکوں 80ٹن چینی کے 1600تھیلے سے برآمدہوئے جنھیں ضبط کرکے قانونی کارروائی کاآغازکردیاگیاہے ۔

ذرائع نے بتایاکہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ڈی جی انڈسٹریز منسٹری آف کامرس نے اس چینی کی سندھ سے بلوچستان منتقلی کے لیے کوئی این او سی جاری نہیں کیا۔

تحقیقات میں اس ڈیلر اور شوگر ملز انتظامیہ کو بھی شامل کرلیا گیا ہے جنہوں نے زائد اور ناجائز منافع کی لالچ میں اس چینی کو اسمگلنگ کے لئے بلوچستان روانہ کیا۔