رپورٹ: عمران خان
کراچی: کچے کے ڈاکوؤں نے سکھر ڈویژن سمیت اطرافی شہروں کی سڑکوں پر ویگو کاریں چھیننے کے لئے خصوصی ٹیمیں متحرک کردیں۔
اطلاعات کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں کو کچے میں اپنا راج برقرار رکھنے کے لئے طاقتور انجن کی حامل 4×4 گاڑیوں کی اشد ضرورت پڑ گئی ہے۔ڈاکو ویگو گاڑیوں کے حصول کو ترجیح دے رہے ہیں۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے اندرون سندھ رہنے والے اپنے ملازمین کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی:
سکھر ڈویژن کے پولیس حکام کے مطابق ڈاکو عید سے پہلے ویگو اور دیگر 4X4 گاڑیوں کی چوری کے لئے بیتاب ہیں، لہذا اندرون سندھ سفر کے لئے مندرجہ ذیل ضروری احتیاط کریں۔
جس میں شہروں کو ان شہروں کی سڑکوں پر 4×4 گاڑیوں کے کم سے کم استعمال کا مشورہ دیا گیا ہے۔
کراچی سے سکھر اور شکارپور سفر کرنے والی گاڑیاں صرف نیشنل ہائی وے استعمال کریں۔
عید کی شاپنگ صرف دن میں کریں۔
سکھر ملتان موٹر وئے صرف دن میں استعمال کریں۔
کسی بھی قیمت کر پر گھوٹکی، میرپورماتھیلو اور کشمور انٹرچینج پر آرام اور نماز کے لئے مت رکیں۔
اس میں مزید کہا گیا کہ 15اپریل 2024 تک شکارپور، گڑھی یاسین روڈ، قمب لاڑکانہ، جیکب آباد، ٹھل، ہمایوں ٹھل روڈ اور لنک روڈز پر کسی بھی صورت 4×4 گاڑیوں پر سفر نہ کریں۔