انڈس گزٹ رپورٹ
کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینکنگ سرکل کراچی نے ایف بی ایریا کراچی سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں وقاص اقبال اور شہریار شامل ہیں۔
لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔
چھاپے کے دوران ملزمان سے 17500 امریکی ڈالربرآمد کر لئے گئے۔ ملزمان غیر قانونی چینلز کے ذریعے بیرون ملک ترسیلات بھجواتے تھے.
ملزمان سے ہنڈی حوالہ اور غیر ملکی کرنسی کی ترسیل کے حوالے سے بھی ریکارڈ برآمد کر لیا گیا. ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے.
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا. دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.