انڈس گزٹ رپورٹ

لاہور : ایف آئی اے سائبر کرائم کے اہلکاروں نے معروف تجزیہ کار اور کالم نگار اوریا مقبول جان کو گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اوریا مقبول جان کو ڈی ایچ اے فیز6 سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوریا مقبول جان کو آج جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا، اوریا مقبول جان پر مذہبی منافرت پھیلانے، اور اداروں کی تضحیک کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال 13 مئی 2023 کو لاہور پولیس نے اوریا مقبول جان کی رہائش گاہ پر چھاپا مار کر انہیں حراست میں لیا تھا۔