انڈس گزٹ رپورٹ
کراچیَجناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی آئی فون 15کی اسمگلنگ کی بھاری کھیپ پکڑی گئی ۔جوکہ اسمگروں کا کارندہ مصنوعی طور پر معذور بن کروہیل چیئر پر بیٹھ کرگرین چینل سے اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگیا ۔
جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر تعینات کسٹمز ایئر پورٹ کلکٹریٹ کے افسران نے 3کروڑ روپے 70لاکھ مالیت کے 39آئی فون 15ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا۔کسٹمز حکام کے مطابقجمعہ کے روز کراچی ایئر پورٹ پر پروٹوکول میں گرین چینل سے جانے والی فیملی کے قبضہ سے ائر پورٹ لاو¿نج کے باہر کسٹمز انٹیلی جنس نے13کروڑ روپے مالیت کے 168آئی فون 15 بر آمد کرکے 4ملزمان کو گرفتار کیا تھا ۔
س واقعہ کے بعد پاکستان کسٹمز ائرپورٹ کلکٹریٹ JIAP کے انٹرنیشنل آرائیول لاو¿نج پر تعینات عملے نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کڑی نگرانی، اسکینگ شروع کی ۔جبکہ خصوصی طور پر پروٹوکول میں آنے والے مسافروں اور ان کے سامان کی اسکینگ بڑھادی گئی۔
جس کے نتیجے میں گزشتہ روز دبئی سے بذریعہ امارت ائر لائن کی پرواز Ek 600 سے کراچی پہنچنے والے فیصل سلیم نامی مسافر جو کہ معذوری کا دھوکہ دیتے ہوئے وہیل چئیر پر بیٹھ کر گرین چینل استعمال کرتے ہوئے لاو¿نج سے باہر جانے کی کوشش کر رہا تھا ۔
اس شخص کو کسٹمز اسٹاف نے روک کر اس کی جسمانی تلاشی لی تو مسافر نے اپنے جسم کے ساتھ 39 عدد (iphone 15) جن کی مالیت تین کروڑ روپے ہے بندے باندھے ھوئے تھے۔ جن پر مروجہ قانون کے تحت 70 لاکھ روپے ڈیوٹی/ٹیکسز کی مد میں قابل ادا ہیں۔
برآمد شدہ موبائل فونز کی کل مالیت تین کروڑ ستر لاکھ روپے ہے۔ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر باظابطہ گرفتار کر کے مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔جس میں واردات کے پیچھے موجود الیکٹرانک مارکیٹ کے اصل اسمگل،کھیپی اور سرمایہ کار تاجر کے کوائف حاصل کئے جا رہے ہیں ۔