ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف نے کراچی ایئرپورٹ سے پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق بدھ کے روزایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی میں قتل کے ملزم محمد عثمان رضا کو کراچی پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم فلائٹ نمبر EY221 کے ذریعے یو اے ای سے کراچی پہنچا تھا۔

ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم محمد عثمان رضا کے خلاف جھانیاں تھانے ضلع خانیوال میں سال 2018 میں مقدمہ درج ہوا تھا.

ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں ایکٹیو تھا۔ بعد ازاں ملزم کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن کراچی مھمد علی بالادی کی نگرانی میں ابتدائی کارروائی کے بعد خانیوال پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔