انڈس گزٹ رپورٹ

اسلام آباد:ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق ادویات کی قیمتیں متعین کرنے کے لیے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین نیا بورڈ کرے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈریپ سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار وزیر اعظم کی ہدایت پر لیا جارہا ہے، وزیر قانون کی سر براہی میں کمیٹی پروپوزل تیار کر رہی ہے۔

حکام وزارت صحت کا بتانا ہے کہ اس وقت ڈریپ صرف جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔