انڈس گزٹ رپورٹ
کراچی: ڈائریکٹریٹ انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو ایف بی آرکراچی کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں ضبط کئے گئے کروڑوں روپے مالیت کے غیر قانونی اور جعلی سیگریٹس کو نذر آتش کردیا گیا ۔
اس ضمن میں عالمی انسداد تمباکو نوشی کے موقع پر ڈائریکٹریٹ انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو ایف بی آرکراچی کی جانب سے کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاﺅن میں ضبط شدہ 15کروڑ روپے مالیت کی سیگریٹس کی بھاری کھیپ جلانے کا اہتمام کیا گیا ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو ایف بی آرعقیل احمد اور ڈائریکٹر انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو ایف بی آرکراچی ظفر رفیق اپنے اسٹاف کے ساتھ موجود تھے ۔
تقریب کے دوران ڈی جی انٹیلی جنس ن لینڈ ریونیو عقیل احمد نے بتایا کہ غیر قانونی سگریٹ اور نان ڈیوٹی سگریٹس کی وجہ وے قومی خزانے کو سالانہ 300ارب کا نقصان ہو رہا ہے غیر قانونی سگریٹس کے کاروبار کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کیا جائے گا۔
ڈی جی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے نان ڈیوٹی اور اسمگل سگریٹ کے کاروبا کا خاتمہ کر دیاجائے گا ، غیر قانونی سگریٹ بنانے والوں کو واضح پیغام ہے ملک میں غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کا کاروبار چلانا ممکن نہیں ہے۔
اس موقع پر ڈائیریکٹر کسٹم انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو ظفررفیق نے کہا کہ2024 میں اب تک 26 ارب روپے سے زائد کی غیر قانونی سگریٹ پکڑی گئی ہیں۔