انڈس گزٹ رپورٹ
اسلام آباد : ایف آئی اے کی کارروائی میں آن لائن جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن اینڈ کرائم سرکل اسلام نے خفیہ اطلاع پر انکوائری کے بعد جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے دھندے میں ملوث پمز اسپتال کے ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں ڈاکٹر احمد فرحان اور عاطف فیاض شامل ہیں۔ ملزم احمد فرحان پمز ہسپتال میں بطور ایسوسیٹ پروفیسر تعینات ہے۔
ملزمان آن لائن فارمیسی کے ذریعے بین شدہ اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کر رہے تھے۔ ملزمان نے سروس فراہم کرنے کے لئے ویب سائٹ بنا رکھی تھی۔
ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔