رپورٹ: انڈس گزٹ

کراچی:ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی سے متعلق کیس میں شواہد نہ ملنے پر عزم ہلال احمد کوکلین چٹ دیتے ہوئے آزاد کردیا۔

ایف آئی اے نے سیشن عدالت میں رپورٹ جمع کرادی۔

عدالت نے گرفتار ملزم عمیر بٹ کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان طلب کر لیا ہے۔

جمعرات کو سیشن عدالت میں حوالہ بندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے دوملزمان سے متعلق پیش رفت رپورٹ جمع کرائی گئی۔

ایف آئی اے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم ہلال احمد کے خلاف دوران تفتیش شواہد نہیں ملے۔

ملزم بلال احمد کو اعلیٰ حکام کی منظوری کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے گرفتار ملزم عمیر بٹ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو 19 اکتوبر تک چالان پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔