ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائیرپورٹ پر کی جانے والی کارروائی میں قطر جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔
مسافر کے موبائل سے ایران کا شناختی کارڈ برآمد کر لیا گیا۔ جاسم نامی مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر قطر جا رہا تھا۔
امیگریشن کے مطابق مسافر کے پاکستانی پاسپورٹ پر قطر کا ورک ویزا لگا ہوا تھا۔ مسافر کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن علی مراد کی جانب سے بروقت کارروائی پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔