عمران خان
کراچی :شہریوں کو پر کشش منافع پر سرمایہ کاری کا جھانسا دینے والی غیر قانونی مالیاتی کمپنیاں سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں ” اے اے انٹر پرائز اینڈ انویسٹمنٹ“ اور انیس احمد انٹر پرائز “ شامل ہیں۔
سکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے دونوں کمپنیوں اور مالکان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔
مذکورہ کمپنیوں کے کراچی کے علاقے گلشن میں شہریوں سے کروڑ روپے بٹور کر اپنے کاروبار کا آغاز کیا اور پھر اسے بحریہ ٹاﺅن کراچی تک لے گئیں اور اب ترقی کرتے ہوئے کمپنیوں نے اسلام آباد میں مرکزی دفتر بنانے کی تیاری شروع کردی جس کے لئے دفتر لے لیا گیا اور یہاں پر مارکیٹنگ کے حوالے سے بڑے پیمانے پر بھرتیوں کے لئے اشتہار دے دئے گئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ انیس احمد نامی شخص نے سب سے پہلے کراچی کے علاقے گلشن حدید سے غیر قانونی سرمایہ کاری کا کام شروع کیا اس کے بعد جب ممبران زیادہ ہوگئے تو کام کو پھیلانے کے لئے کارپوریٹ کمرشل بنیادوں پر (اے اے انٹر پرائز اینڈ انویسٹمنٹ )کمپنی بنا کر کا م شروع کیا گیا ۔
اس کمپنی کی ویب سائٹ پر حیرت انگیز طور پر ایس ای سی پی کا لوگو بھی دیا گیا کہ لوگوں کو بتایا جاسکے کہ یہ ای ای سی پی سے رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ کمپنی ہے ۔اسی کمپنی کی ویب سائٹ پر گوگل پلے اسٹور کا لنک بھی دیا گیا ہے جہاں پر کلک کرکے شہری اس کمپنی کی ایپ ڈاﺅن کر سکتے ہیں تاکہ اپنی سرمایہ کاری پر دعوے کے مطابق لگنے والے منافع کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرسکیں اور کمپنی کی جانب سے دئے گئے اسٹاک ایکسچینج اور دیگر فنانس انویسٹمنٹ کمپنیز کے شیئرز پر کی اوپر نیچے ہوتی ہوئی قیمتوں کا اندازہ لگاکر اے اے انٹر پرائز اینڈ انویسٹمنٹ میں اپنی سرمایہ کاری سے ان شیئرز کی خریدو فروخت کرسکیں ۔
مذکورہ کمپنی کا دفتر کراچی گلشن حدید میں B-130نمبر 6گلشن حدید فیز ٹو بن قاسم ٹاﺅن درج ہے ۔اسی طرح سے کمپنی کی جانب سے ٹوئٹر پر اسلام آباد میں کمپنی کے لئے مارکیٹنگ ٹیم کی بھرتیوں کے لئے جو ایڈریس دیا گیا ہے وہ آفس نمبر ایک فورتھ فلور ،پروفیشنل آرکیڈ ،ایم پی سی ایچ ایس ،سیکٹر ای الیون تھری کا دیا گیا ہے ۔
دوسری جانب آج پاکستان سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے مذکورہ کمپنیوں کے خلاف شکایات اور معلومات منظر عام پر آنے کے بعد باقاعدہ پبلک نوٹس کا جاری کیا گیا ہے جس میں درج ہے کہ ”سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عوام الناس کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ؛ اے اے انٹر پرائزیز اینڈ انوسٹمنٹ ” AA Enterprises & Investments اور انہیں احمد انٹر پرائزیز (سنگل ممبر ) پرائیویٹ لمیٹڈ یہ کمپنی عوام کو غیر قانونی اور سرمایہ کاری کی جعلی اسکیموں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے کر کے رقوم اورسرمایہ اکٹھا کر رہی ہے“۔
اس کمپنی کی جانب سے استعمال کئے جانے والے سوشل میڈیا اور وٹس ایپ نمبر03002222241اور 03268066414شامل ہیں جبکہ یہ کمپنی فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی زور و شور سے شہریوں کو جھانسا دینے کا کام چلا رہی ہے۔