انڈس گزٹ رپورٹ
کراچی: ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر کئی برسوں سے ملازمت کرنے والے پولیس اہلکاروں نے مستقلی کی درخواست دائر کردی۔سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے میں ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو محکمہ پولیس میں واپس بھیجنے سے روک دیا۔جبکہ ایف آئی اے حکام سے آئندہ 15روز میں رپورٹ طلب کرلی گئی۔

امروزعدالت میں ایف آئی اے میں ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو محکمہ پولیس میں بھیجنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو ا?گاہ کیا کہ پولیس سے7 اہلکار 2017میں ڈیپوٹیشن پر ایف آئی اے تعینات ہوئے۔

درخواست گزار کے مطابق ان اہلکاروں نے اتنے عرصے کام کیا ہے اور محکماب وہ ایف آئی اے کے امور بہترانداز میں چلا رہے ہیں۔وکیل نے عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزاروں کو ایف آئی اے میں ضم کیا جائے۔کیونکہ اس سے قبل بھی ایف آئی اے میں تعینات اہلکاروں کو ضم کیا جا چکا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ ایف آئی اے میں کام کرنے کے باوجود اہلکاروں کو واپس پولیس میں بھیج دیا گیا۔عدالت نے درخواست پر کوئی فیصلہ آنے تک اہلکاروں کو فی الوقت واپس پولیس میں بھیجنے سے روک دیا۔

عدالت نے اس معاملے پر 15 نومبر کو ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت بھی 15 نومبر تک ملتوی کر دی۔