انڈس گزٹ رپورٹ

کراچی:کسٹمز انٹیلی جنس نے کراچی کے علاقے سائٹ میں آٹو پارٹس اسمگلنگ میں ملوث کمپنیوں اور سپلائرز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 30کروڑ روپے مالیت کے جاپانی فاضل پرزہ جات ضبط کر لئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس مسٹر فیض چدھڑ کے ذریعے موصول ہونے والی معلومات کی روشنی میں ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے حالیہ سال کے دوران اسمگل شدہ آٹو پارٹس کے حوالے سے سب سے بڑی کارروائی اس وقت کی جب انٹیلی جنس کی ٹیم نے نشاندہی ہونے پر کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میںقائم گودام پر چھا پہ مار کر یہاں پر ڈمپ کئے گئے جاپانی پرزہ جات کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ۔

کسٹمز انٹیلی جنس کا گودام پر آپریشن آج شام 5بجے سے رات 11بجے تک یعنی 4گھنٹوں تک جاری رہا ۔ ضبط شدہ اسمگل شدہ آٹو پارٹس کی مالیت 300 ملین یعنی 30کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق حالیہ دنوں میں کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کی جانب سے اسمگل شدہ آٹو پارٹس کے خلاف یہ دوسرای کامیاب کارروائی ہے ۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے ڈیفنس فیز ون کے آٹو پلازہ میں پاکستان موٹرز کمپنی کے گودام پر کی جانے والی کارروائی میں 160 ملین یعنی 16کروڑ روپے کے اسمگل شدہ آٹو پارٹس پکڑے گئے تھے ۔

ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس مسٹر فیض چدھڑ نے اسمگلنگ مافیا کے خلاف اس کامیاب کریک ڈاو¿ن پر ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی انجینیئرحبیب احمد اور ان کی ٹیم کو سراہا اور اس کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے حوصلہ افزائی کی ہے۔