انڈس گزٹ رپورٹ
اسلام آباد: ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے گزشتہ 7 ماہ کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 73 ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوائ اور کرپشن کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے۔ پنجاب پولیس کو مطلوب 69، نیب کو مطلوب 2 جبکہ ایف آئی اے اور خیبر پختونخواہ پولیس کو مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ یو اے ای سے 39, سعودی عرب سے 21 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ عمان سے 6, سپین سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملائشیائ سے 2 جبکہ کویت، بحرین اور آذربائیجان سے مجموعی طور پر 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کو ائرپورٹس پر ایف آئی اے امیگریشن نے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کیا گیا۔ گزشتہ 7 ماہ کے دوران این سی بی انٹرپول پاکستان نے سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے 98 ریڈ اور 2 ییلونوٹسسز جاری کئے۔ پنجاب پولیس کو مطلوب 90 ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے گئے۔ نیب کو مطلوب 3 ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے گئے۔ ایف آئی اے کو مطلوب 3 ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے گئے جبکہ اسلام آباد اور سندھ پولیس کو مطلوب 2 ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے این سی بی انٹرپول پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔ این سی بی انٹرپول پاکستان جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔ سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے لئے دنیا میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کے مطابق انٹرپول فائنڈ سسٹم کے آئی بی ایم ایس سسٹم سے انضمام سے نئی تاریخ رقم ہوئی جسکے مثبت نتائج موصول ہو رہے۔ انٹرپول فائنڈ سسٹم کی بدولت سے ملزمان کی گرفتاری مزید موثر طریقے سے عمل میں لائی گئی۔

ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی معلومات کے حوالے سے بھی انٹرپول کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ سنگین جرائم میں مطلوب عناصر کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔