انڈس گزٹ رپورٹ
دریائے سندھ سے سونا نکالنے کا کام شروع کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نجی کمپنی کو قانونی طور پر دریائے سندھ سے سونا نکالنے کے لیے اجازت دی گئی ہے۔
جس کے بعد سے دریائے سندھ کے کنارے پر واقع علاقہ ریسئی سے سونا نکالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق بلاک بی اور سی کی لیز ساڑھے 3 ارب میں بولی دے کر خریدی گئی ہے۔
دریائے سندھ سے سونا نکالنے کے کام کے دوران مقامی افراد کو بھی روزگار کے وسیع مواقع میسر ہوں گے۔
چند ہفتے قبل دریائے سندھ کے کنارے غیر قانونی سونا تلاش کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔
اس کارروائی میں کالا باغ پولیس نے 50 افراد پر مقدمہ درج کر کے 4 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے ہیوی مشینری سمیت کھدائی کا سامان تحویل میں لیا گیا۔
اس حوالے سے مزید تحقیقات ابھی تک کی جا رہی ہیں۔