انڈس گزٹ رپورٹ
کراچی:سائبر کرائم سرکل سکھر کی بڑی کارروائی میں پولیس کی ویب سائٹ بنا کر جعلی ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں ملوث گینگ گرفتار کر لیا۔ گیا۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے اب تک 27 ہزار سے زائد جعلی لائسنس جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم سرکل سکھر کی شکارپور اور سکھر میں چھاپہ مارکاروائیوں میں گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان جعلی ڈرائیونگ کے اجراء میں ملوث تھے۔
گرفتار ملزمان میں فہیم قمر، افتخار علی اور عمران علی شامل ہیں۔ ملزمان نے شکارپور ٹریفک پولیس کے نام سے جعلی ویب سائٹس بنائی ہوئی تھیں۔
ملزمان نے متعدد شہریوں کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے۔ ملزمان اب تک 27000 سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کر چکے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کر لئے گئے۔
ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔