ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے علی مراد کا دو دن میں دوسری بار تبادلے کے احکامات جاری۔
علی مراد کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل سے تبادلے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی تعینات کر دیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ایاز مہر کو تبادلے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل تعینات کر دیا گیا۔
ایاز مہر کا پہلے بھی ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل سے تبادلہ کیا گیا تھا۔
علی مراد کو گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کراچی ائر پورٹ سے تبادلے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل تعینات کیا گیا تھا۔
علی مراد کے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل چارج لینے کے کچھ گھنٹے بعد دوبارہ تبادلہ کر دیا گیا۔