رپورٹ : عمران خان
کراچی: ایف بی آر کی ٹیموں نے اچانک ہفتے کے روز حیرت انگیز پھرتی دکھاتے ہوئے ایک غیر روایتی آپریشن میں کراچی کی سینکڑوں دکانوں اور کیبنوں پر چھاپے مار کر لاکھوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ اور جعلی سیگریٹ قبضے میں لے گئے۔ہفتے کے روز دیگر وفاقی اداروں کی طرح ایف بی آر ملازمین کی بھی عموعمی طور پر چھٹی ہوتی ہے۔
اس ہنگامی کریک ڈﺅن کے دوران شہر کے تما م ہی اضلاع میں چھاپے مارے گئے جس سے خصوصی طور پر ہول سیلر بوکھلاہٹ کا شکار ہوئے اور انہیں سگریٹ چھپانے کا موقع ہی نہ مل سکا۔
واضح رہے کہ آج چیئرمین ایف بی آر اور ممبر ایف بی آر آپریشن کراچی کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے ایف بی آر اور کسٹمز کی مختلف فیلڈ فارمیشن اور تاجروں تنظیموں کے دفاتر کے دورے بھی کئے۔اس دورے میں ایف بی آر اور کسٹمز ونگ کے اعلیٰ افسران سے انسداد اسمگلنگ کے خلاف جاری آپریشن کی بریفنگ بھی لی گئی اور مزید ہدایات جاری کی گئیں۔
موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج ہفتے کی صبح شہر بھر میں سگریٹس کے ہول سیلر ،ڈیلرز اور بڑی دکانوں اور کیبنوں پر کارروائی کے لئے ایف بی آر کی ریجنل ٹیکس اافس ون ( آر ٹی او1) کے تمام افسران اور اہلکاروں کو طلب کیا گیا جبکہ شہر می قائم ایف بی آر کے تمام آر ٹی اوز،کارپوریٹ ٹیکس آفس ،میڈیم ٹیکس آفس ،لارج ٹیکس پیئرز یونٹ اور ایف بی آر انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو کے الرٹ کیا گیا۔
کراچی میں موجود ایف بی آر کے تمام دفاتر سے گاڑیاں ڈرائیوروں سمیت منگوائی گئیں جن میں آر ٹی او کے افسران اور اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں دیگر دفاتر سے لی جانے والی نفری کے ساتھ شہر کے تمام اضلاع میں چاروں جانب پھیل گئیں۔
ان ٹیموں نے اولڈ سٹی ایریا ،صدر ،لیاقت آباد ،ناظم آباد،گلشن اقبال ،ملیر ،ڈیفنس سمیت شہر بھر کے علاقوں میں سگریٹ فروخت اور سپلائی کرنے والے ہول سیلروں ،ڈیلروں اور ریٹیل فروخت کرنے والی بڑی دکانوں اور کیبنوں پر رک رک کر تلاشی لینا شروع کردی۔
یہ کارروائی پورا دن جاری رہیں جس میں ہر دکان اور کیبن سے اٹھائے جانے والے مختلف غیر ملکی اور ملکی برانڈز کے اسمگل شدہ نان کسٹمز پیڈ اور جعلی سگریٹس(کا?نٹر فیٹ) بر آمد کرکے ایک جگہ جمع کئے گئے۔جن کی مالیت کروڑوں روپے میں بتائی گئی ہے۔
اس ہنگامی آپریشن میں جن دکانوں سے سگریٹ اٹھائے گئے ان کے کوائف بالترتیب لکھ کر رپورٹیں جمع کروادی گئی یں جن پر مزید کارروائی آر ٹی ون میں جاری رہے گی۔
ذرائع کے بقول جس انداز میں کارروائیاں کی گئیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیموں نے شہر کے ان علاقوں میں پہلے سے گھوم پھر کر سگریٹ کے ڈیلروں ، ہول سیلرو ریٹیل دکانوں اور بڑے کیبنوں کے معلومات جمع کررکھی تھی اور اسی مطابق ٹیموں نے راستے اختیار کرکے آپریشن کیا۔