انڈس گزٹ رپورٹ
کراچی: کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ سے 19 کروڑ روپے کا سونا اسمگل کرنے والے خاندان کو گرفتار کرلیا۔
کلکٹریٹ آف کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کراچی ائرپورٹ سے بھاری مقدار میں سونا اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔
اس اطلاع پر کلکٹر کسٹمز ایئرپورٹ شفیق احمد لاٹکی نے ایڈیشنل کلکٹر ائرپورٹ فیصل خان کو اس ممکنہ اسمگلنگ کو ناکام بنانے کے لئے خصوصی ہدایات اور احکامات جاری کئے۔
ان احکامات کی روشنی میں کسٹمز اہلکاروں نے گزشتہ شام کراچی سے براستہ دبئی جنوبی افریقہ جانے والی فیملی کو روک کر ان کے سامان کی تلاشی لی۔
اس کارروائی کے دوران مذکورہ فیملی کے قبضہ سے 19 کروڑ روپے (190ملین)مالیت کے 9.5 کلو سونے کے زیورات اور سکے برآمد کر کے تحویل لے کر ضبط کئے ہیں۔
ملزمان کو کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر گرفتار کر لیا ھے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔