ایف آئی اے انٹرپول کے ذریعے سیالکوٹ پولیس کو مطلوب ملزم کو قطر سے حراست میں لے کر پاکستان منتقل کردیا گیا۔ ملزم محمد رضوان کئی برسوں سے بیرون ملک روپوش تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان کی کارروائی میں نیشنل سنٹرل بیورو – انٹرپول پاکستان نے سیالکوٹ پولیس کو مطلوب ملزم مسقط سے گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کو مسقط سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا۔ملزم محمد رضوان کے خلاف اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج تھا۔
متعلقہ پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔بعدازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو سیالکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول مسقط کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔