ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے لیے مختلف اقسام کی آمدنیوں پر فائلر اور نان فائلر کے ٹیکس ریٹ مقرر کر دیئے ہیں۔
ایک نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی 2023 سے 30جون 2024 کے مالی سال میں پرائز بانڈز کی آمدنی پر سب سے زیادہ انکم ٹیکس منہا ہوا کریگا۔ اگر سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرنے والے کا قرعہ اندازی میں انعامی بانڈ نکلے گا تو اس سے 15فیصد کٹوتی ہو گی جب کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے شخص کا انعام نکلنے پر 30فیصد کٹوتی کی جائیگی۔
اسی طرح سیونگ اکاﺅنٹ پرافٹ پر ٹیکس کی شرح جو پہلے 10فیصد ہوا کرتی تھی اب سالانہ انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والوں کا سیونگ اکاﺅنٹ پرافٹ پر 15فیصد بطور انکم ٹیکس منہا کیا جائیگا جب کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے کے سیونگ اکاو?نٹ پرافٹ سے 30فیصد کٹوتی ہوگی۔