انڈس گزٹ رپورٹ

کراچی;ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کراچی میں 8 سال سے مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق اشتہاری ملزم غلام محمد انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث ہے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کو کراچی کے علاقے کورنگی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے بھاری رقم کے عوض اپنے پاسپورٹ پر مسافر کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کی تھی۔مذکورہ مسافر کو دوران امیگریشن گرفتار کیا گیا تھا۔

ایف کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ملزم غلام محمد کے خلاف سال 2017 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم گزشتہ 8 سال سے روپوش تھا۔ملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔